آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والاچھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سمندر میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 3 ہلاک ہوگئے جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا۔مرنے والوں میں پائلٹ، ایک ڈینش اور ایک سوئس سیاح شامل ہے۔ حادثہ روٹنیسٹ جزیرے پر پیش آیا۔






