ناروے نے مستقل رہائش کے خوائشمند افراد کو خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)ناروے نے غیر ملکیوں کے لیے صرف 3 سال میں مستقل رہائش حاصل کرنا آسان بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ناروے نے 18 اپریل کو مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مالی معاونت کی شرط کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد لوگوں کو ملک میں آسانی سے رہنے اور مستقل رہائش اختیار کرنے میں آسانی ہوگی۔پچھلے ضابطوں کے تحت 18 سے 67 سال کی عمر کے افراد کو مستقل رہائشی اجازت نامے کے حصول کے لیے پچھلے سال کے دوران مستحکم آمدنی ظاہر کرنے اور حکومتی مالی امداد حاصل کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت تھی۔تاہم، حالیہ ترمیم نے سوشل سروسز ایکٹ کے تحت مالی امداد حاصل کرنے پر پابندی ختم کردی ہے جبکہ مستحکم آمدنی برقرار رکھنے کی شرط برقرار ہے۔

مستقل رہائشی اجازت نامہ لوگوں کو ناروے میں غیر معینہ مدت تک رہنے اور کام کرنے کا حق دیتا ہے۔درخواست دہندگان کے پاس ناروے میں کم از کم تین سال کے لیے ایک درست رہائشی اجازت نامہ ہونا چاہیے اور اہلیت کے اضافی معیار کو پورا کرنا چاہیے۔منظوری کے بعد وصول کنندگان کو ایک رہائشی کارڈ ملے گا جو ان کی مستقل رہائشی حیثیت کا ثبوت ہوگا۔

close