پاکستانی معیشت کی بہتری پر آئی ایم ایف کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا ۔

آئی ایم ایف پاکستان کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،پاکستان جب کہے گا فنڈ مہیا کیاجائے گا،آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو شدید اقتصادی عدم توازن کو دور کرنے اور ملکی معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنا ہے اوربجٹ خسارے کی سطح کو کم کرنا ضروری ہے۔آئی ایم ایف حکام نے مشرق وسطی اور وسطی ایشیاءکی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی اے کا آخری جائزہ مکمل کرلیا گیا اب اسے بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔پاکستان کے دو طرفہ شراکت دار بھی پاکستان کو اضافی مالی مدد فراہم کرنے کے پروگرام کے منتظر ہیں۔

close