شدید زلزلے کے جھٹکے، 25منٹوں میں 13آفٹر شاکس، ہلچل مچ گئی

سان ڈیاگو (پی این آئی) شدید زلزلے کے جھٹکے ۔۔۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا 25 منٹوں میں 13 زلزلوں سے لرز گئی، جنوبی کیلی فورنیا کے مختلف علاقوں میں 4 عشاریہ 8 سے 5 تک کی شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے۔

برطانوی خبررساں ادارے ڈیلی میل کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں صرف چند منٹوں میں ایک درجن سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کی شب کو جنوبی کیلی فورنیا کے مختلف علاقوں خاص کر سان ڈیاگو میں 4 عشاریہ 8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد صرف 25 منٹوں کے اندر اندر 5 تک کی شدت کے 13 آفٹر شاکس آئے۔ پے درپے زلزلوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

close