پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی نے جے یو آئی کی شکست کو جیت میں بدل دیا

کوئٹہ (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز نے جے یو آئی کے امیدوار کی شکست کو جیت میں بدل دیا ۔

این اے 251 قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد پشتونخوا میپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کو 93 ووٹوں سے شکست ہوئی، خوشحال کاکڑ کل 46117 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ کامیاب ہونے والے جے یو آئی کے امیدوار سید سمیع اللہ نے 46210 ووٹ حاصل کئے۔پوسٹل بیلٹ میں خوشحال کاکڑ 405 جبکہ سید سمیع اللہ کو 1447 ووٹ ملے۔پوسٹل بیلٹ پیپرز کے شمار کیے جانے کا مرحلہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا، جس کیلئے آر اوز نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کو طلب کیا تھا، اس دوران پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار بھی نتائج میں شامل کیا گیا۔

close