حجاب پہنی طالبہ پر اسکول میں حملہ

شکاگو (پی این آئی) حجاب پہنی طالبہ پر اسکول میں حملہ۔۔۔۔۔۔۔امریکا کے شہر شکاگو میں ایک اسکول میں حجاب پہنی طالبہ پر حملہ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکول میں موجود ایک لڑکے نے طالبہ کو سر سے پکڑ کر نیچے زمین پر گرایا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔رپورٹس کے مطابق طالبہ کا تعلق سعودی عرب سے بتایا گیا ہے جو کہ 2 ماہ سے امریکا میں موجود ہے، امریکا میں سعودی عرب کا سفارت خانہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے اور اسکول کی جانب سے اس پر خاص ایکشن نہ لیے جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے۔

close