اٹلی جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

تیونس (پی این آئی) مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن لاپتا ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق تیونس سے تھا۔۔۔۔ اس حوالے سے تیونس نیشنل گارڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کے بارے میں مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں، تمام افراد غیرقانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کے باوجود تیونس کے ساحل سے غیرقانونی امیگریشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔

close