مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

ٹوکیو ( پی این آئی) جاپان ایئر لائنز کا ایک طیارہ جس میں سینکڑوں مسافر سوار تھے منگل کو ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران زلزلے کی امدادی سرگرمیوں میں شریک ایک اور طیارے سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق جے اے ایل کی پرواز 516 جو شمالی جاپانی شہر ساپورو سے آرہی تھی شام 5 بج کر 47 منٹ مقامی وقت پر ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی، تاہم تمام عملے کے ارکان اور مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا، جن میں دو سال سے کم عمر کے 8 بچے بھی شامل تھے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر طیارہ جیسے ہی لینڈ کرتا ہے اور تھوڑا آگے بڑھتا ہے تو فوری ایک بڑے آگ کے گولے کی لپیٹ میں آجاتا ہے، اس کے بعد طیارے میں سوار مسافروں کو آگ سے بچانے کے لیے ہنگامی سلائیڈوں کا استعمال کیا گیا جب کہ فائر فائٹرز آگ کے بلند ہوتے شعلوں پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ایئر لائن کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ’طیارے میں سوار 379 مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور جاپان ایئرلائنز کی جانب سے طیارے میں آگ لگنے کی تفصیلات اور وجہ کی تحقیقات جاری ہیں‘ جب کہ جاپان کوسٹ گارڈ (JCG) نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک طیارہ ممکنہ طور پر ایک فکسڈ ونگ MA722 رن وے پر جے اے ایل کی کمرشل پرواز 516 سے ٹکرایا ہے۔

زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے جے سی جی طیارہ ہنیدا ہوائی اڈے سے نیاگاتا پریفیکچر کی طرف روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھا، ہم اپنے ہوائی جہاز اور جے اے ایل کی پرواز کے درمیان تصادم کی وجوہات کی جانچ کر رہے ہیں۔

close