نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کویت میں ایجنڈا

کویت (آئی این پی )نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اپنے دوروزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے۔نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کا کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے پرتپاک استقبال کیا، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

نگران وزیراعظم دورے کے دوران کویت کے وزیراعظم ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ شیخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے، انوارالحق کے دورہ کویت سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انوارالحق کاکڑ کے دورے کے دوران افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close