طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)برازیل کی ریاست ا یکرے کے آمازون کے جنگلا ت میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریو برانکو شہر کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا چھوٹا طیارہ ریاست ایکرے میں آمازون کے جنگلا ت میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے 12 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھےجن میں ایک بچہ بھی شامل تھا،حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ مہینے بھی برازیل کے ایمازون جنگلات میں ایک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

close