خلیجی ملک سے افغانستان کیلئے واپس کیے گئے کارٹن سے 30 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی (آئی این پی ) کراچی ایئرپورٹ کسٹمزڈرگ انفورسمنٹ سیل نیکارروائی کرتے ہوئیبحرین سے افغانستان کے لئے واپس کئے گئے کارٹن سے تیس کروڑ روپیمالیت کی کرسٹل آئس برآمد کرلی ۔ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل عملے نے دوران چیکنگ پارسل میں اعلی کوالٹی کی چودہ کلو پانچ سو گرام کرسٹل آئس کا سراغ لگایاپارسل مزارشریف سے رفیع نامی شہری نے بحرین کے گلبازخان کے نام روانہ کیا تھا ۔

پارسل وصول نہ کئے جانے کے باعث بین الاقوامی قوانین کے تحت قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا پکڑے جانے کے ڈرسے پارسل کومتعلقہ شخص نے وصول نہیں کیا۔ بحرینی حکام نے کھولے بغیر پارسل کراچی بھیج دیاپارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف پہنچنا تھا۔۔۔

close