سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 100سال تک قید کی سزا ہونے کا امکان

واشنگٹن(پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کی مس ہینڈلنگ اور جاسوسی سمیت 7مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور میل آن لائن کے مطابق اگر ڈونلڈٹرمپ پر یہ تمام الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں ممکنہ طور پر 100سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ 76سالہ ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ میرے خلاف جاسوسی کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سابق صدر کو اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اے بی سی نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ پر 4 مختلف ایسے الزامات ہیں، جن میں سے ہر الزام ثابت ہونے پر انہیں 20سال قید ہو سکتی ہے۔ جبکہ ایک الزام ایسا ہے جس کے ثابت ہونے پر 10سال تک قید ہو سکتی ہے۔ باقی 2 الزامات کے ثابت ہونے پر ممکنہ سزا پانچ پانچ سال ہے۔ اس طرح اگر ڈونلڈٹرمپ پر عائد تمام الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں ایک صدی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

close