بھارتی میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، لڑاکا طیارے کا ملبہ گھر پر گرا، 3 افراد ہلاک ہوئے

اسلام آباد ( آئی این پی ) بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ21گر کر تباہ ہو گیا ، لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران ایک گھر پر گر کر تباہ ہو ا جسکے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21معمول کی تربیتی پرواز پر تھا،بھارت MIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں گنوا چکا ہے اوراب تک 873 جہازوں کے بیڑے میں سے483 حادثات کا شکار ہو چکے ۔

گذشتہ چند دہائیوں میں ہونے والے متعدد حادثات کے سبب ان طیاروں کو ان کے خراب حفاظتی ریکارڈ کی وجہ سے ‘اڑتے تابوت’ کا نام دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-21 گر کر تباہ ہو گیا ،بھارتی فضائیہ کی حالت زار دنیا پر عیاں ہو گئی،بھارتی افواج میں فضائی حادثا ت روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران ایک گھر پر گر کر تباہ ہو ا جسکے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ واضح رہے کہ جولائی 2022 میں بھی لڑاکا طیارہ مگ-21 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دوپائلٹ ہلاک ہوگئے تھے،2021 کے دوران بھی بھارتی فضائیہ کے پانچ مِگ 21 طیارے حادثہ کا شکا ر ہوئے تھے،2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ بھارت MIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں گنوا چکا ہے اوراب تک 873 جہازوں کے بیڑے میں سے483 حادثات کا شکار ہو چکے ۔گذشتہ چند دہائیوں میں ہونے والے متعدد حادثات کے سبب ان طیاروں کو ان کے خراب حفاظتی ریکارڈ کی وجہ سے ‘اڑتے تابوت’ کا نام دیا گیا۔ماضی میں بھی بھارتی افواج کے بے شمار طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ۔بھارتی فضائیہ کی نااہلیاں اب تک ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں چاہے وہ پاکستان فضائیہ کے ہاتھوں پسپائی ہو یا از خود گِر کر تباہی ہوا۔۔۔۔

close