سب سے طویل اور مختصر ترین روزہ کہاں ہو گا؟

دبئی(آئی این پی)دنیا بھر میں روزے کے اوقات 10 سے 18 گھنٹے تک ہوں گے۔ روزے کے اوقات میں فرق بنیادی طور پر زمین کے جھکا اور سورج کی پوزیشن سے دن اور رات کی لمبائی میں فرق پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔عرب میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق دنیا کے چند ملک میں روزے کی مدت 20 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں بشمول گرین لینڈ اور الاسکا میں، جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا، علما سعودی عرب میں مکہ کے اوقات کی پیروی کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

روزے کے اوسط اوقات عام طور پر 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر میں مسلمان مقدس مہینے میں 14 گھنٹے تک روزہ رکھیں گے۔ذیل کی فہرست میں جانیے کہ اس سال مسلمان کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں کم سے کم دورانیے کا روزہ رکھیں گے۔ طویل ترین روزہ کس ملک میں ہوگا؟ گرین لینڈ میں 18 گھنٹے، آئس لینڈ میں 18 گھنٹے ،فن لینڈ میں 17 گھنٹے، سکاٹ لینڈ میں 17 گھنٹے، کینیڈا میں 17 گھنٹے، برطانیہ میں 16-17 گھنٹے، فرانس میں 16-17 گھنٹے، سوئٹزرلینڈ میں 15 گھنٹے، اٹلی میں 15 گھنٹے، سپین میں 15 گھنٹے ہوگا۔رمضان المبارک میں مختصر دورانیے کا روزہ ان ممالک میں ہوگا، نیوزی لینڈ میں 12 گھنٹے، چلی میں 12 گھنٹے، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے، کینیا میں 13 گھنٹے، پاکستان میں 13-14 گھنٹے،بھارت میں 13-14 گھنٹے ہوگا۔۔۔۔

close