اٹلی جانے والی تارکین وطن کی ایک اورکشتی ڈوب گئی، 17 کو بچا لیا گیا، 30 افراد کی تلاش جاری، چند دنوں میں دوسرا واقعہ

روم (پی این آئی) اٹلی جانے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر کی لہروں کی نذر ہو گئی ہے۔۔۔۔ یورپی میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کےقریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 30 افرادلاپتا ہوگئےہیں۔۔۔اٹلی کے کوسٹ گارڈز کے مطابق قریب میں موجود بحری جہاز نے تارکین وطن کوبچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کچھ افراد کو بچا بھی لیا گیا۔۔۔کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ حادثے میں تقریباً 17 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ 30 اب بھی لاپتا ہیں۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ کچھ روز قبل اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔۔ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئےتھے۔۔۔

close