سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو تمام ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی )سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو تمام سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت دے دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیےکوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔سعودی ایوی ایشن نے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔خیال رہےکہ اس سے قبل عمرہ ویزا کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفرکرتے تھے، اب زائرین کو دمام، قسیم اور ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت ہوگی۔

close