خوفناک زلزلہ، ہلاکتیں ہوگئیں

تہران(پی این آئی) خوفناک زلزلہ، ہلاکتیں ہوگئیں۔۔ ایران میں زلزلے سے 3 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 

 

 

 

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.9 ریکارڈ کی گئی ، خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے 3 افراد جاں بحق اور300 زخمی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

close