مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، سوار تمام مسافر ہلاک

بوگوٹا (پی این آئی) آٹھ افراد کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ کولمبیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر میڈلین کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز نے صبح اولیا ہیریرا ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور ایک گھر سے ٹکرانے سے پہلے انجن میں خرابی کی اطلاع دی، جس سے ہوا میں سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل پھیل گئے تھے۔

ہوائی اڈے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار آٹھ افراد جن میں چھ مسافر اور عملے کے دو ارکان شامل ہیں ، ہلاک ہوگئے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ جس گھر سے طیارہ ٹکرایا ہے اس میں بھی کوئی زخمی یا ہلاک ہوا ہے۔

close