trump dinner

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معطل اکاؤنٹ بحال کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے یا نہیں؟ جس پر 52 فیصد سے صارفین نے اپنی رائے کا اظہار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے۔اب اطلاعات ہیں کہ ایلون مسک نے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا ہے جس کی اطلاع ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ہی دی۔انہوں نے بتایا کہ 134 ملین لوگوں نے ٹرمپ کے حوالے سے پول کو دیکھا اور 52 فیصد نے ان کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے حق میں فیصلہ دیا۔خیال رہے کہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2021 میں اشتعال انگیز بیانات کے باعث معطل کر دیا گیا تھا اور ٹرمپ نے بھی اپنا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد دوباہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

close