انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت نے اڑان پکڑ لی ، مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر218 روپے 89 روپے پر بند ہوا تھا۔اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر225 روپے 70 پیسے کا ہو گیا تھا۔

close