جو بائیڈن نے کھل کر پاکستان کی حمایت کر دی، وجہ کیا بنی؟

نیویارک (پی این آئی) امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے، پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ معاشی بہتری لانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، روس کی جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کو خطرات ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ چاہتا ہے، روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، روسی صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔۔۔۔

close