روسی صدر کا ایٹمی جنگ سے متعلق حیران کن بیان آگیا

ماسکو(پی این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فریق کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس کے شرکاء کو لکھے گئے خط میں پیوٹن نے کہا کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوسکتا۔

 

 

ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے، ہم عالمی برادری کے تمام ارکان کے مکمل اور غیر منقسم سکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ پیوٹن نے یہ خط ایسے وقت میں لکھا ہے جب روس خود یوکرین کے ساتھ فروری سے اب تک حالت جنگ میں ہے۔

close