یوکرین کیساتھ جنگ میں روس کو شکست اور پیوٹن کے اقتدار کا خاتمہ، منصوبہ تیار کر لیا گیا

کیف (پی این آئی) یوکرین کے انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو جلد ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اس حوالے سے منصوبہ پہلے سے ہی عمل میں آچکا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ رواں سال کے آخر تک روس یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور روس کو اس میں شکست ہوگی۔

 

یوکرین کی انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل کائرلوف بدانوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گرمیاں روس یوکرین جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوں گی۔ سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست کے دوسرے حصے میں روس یوکرین جنگ کا بریکنگ پوائنٹ ہوگا، رواں سال کے آخر تک بڑی حد تک ایکٹو جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں روس میں لیڈر شپ کی تبدیلی وقوع پذیر ہوگی، اس حوالے سے منصوبے پر پہلے ہی عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق یوکرین کے انٹیلی جنس چیف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ولادی میر پیوٹن کی ذہنی اور جسمانی صحت بہت زیادہ خراب ہے اور وہ کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

close