ہم اکیلے ہی اس ملک پر حملہ کردیں گے، اسرائیل نے کس اسلامی ملک کو بڑی دھمکی دیدی؟ پوری دنیا میں ہلچل

تل ابیب(پی این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوست ممالک راضی نہ بھی ہوئے تو ہم اکیلے ہی ایران پر حملہ کردیں گے۔عالمی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ایران پر عالمی قوتوں کے ساتھ مل کر حملہ کرنے کی ہے تاہم ضرورت پڑی تو اکیلے بھی حملے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے ڈیفنس کمیٹی کو بریفنگ میں مزید بتایا کہ ہم کسی کا انتظار نہیں کریں گے، اپنا دفاع خود کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔یائر لپید نے کہا کہ ہم اپنے دوست ممالک کو ایران کے جوہری منصوبے کی انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کرچکے ہیں جو ہماری ذاتی رائے نہیں بلکہ ٹھوس حقائق ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویانا میں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کا مقصد امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے۔یائر لپید نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کے خاتمے سے اربوں ڈالرز حاصل کرے گا جسے جوہری منصوبے کی تکمیل اور شعیہ جنگجوؤں کی مالی مدد کرے گا۔

close