اومی کرون کے خطرات، وفاقی دارالحکومت نے کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا

نئی دلی (پی این آئی) بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دلی کی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر رات کے کرفیو کا اعلان کردیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق دلی کی حکومت نے پیر سے رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران رات 11 بجے سے صبح پانج بجے کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

نئی دلی کے علاوہ ریاست اتر پردیش اور ہریانہ بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد رات کے کرفیو کا اعلان کرچکی ہیں۔دلی حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے ایک مریض نے جان بھی گنوائی ہے۔

close