چینی نوجوانوں کو اردو سیکھنے کا جنون ، بیجنگ میں چینی اردو مضمون نویسی مقابلے میں چینی نوجوانوں کا جوش و خروش

بیجنگ(آئی این پی )چینی اردو مضمون نویسی مقابلہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا، چینی نوجوانوں کی بڑی تعداد اردو سیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔گوادر پرو کے مطابقجیسا کہ پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد چینی زبان سیکھ رہی ہے ایسے ہی چین میں چینی نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد پاکستانی زبان اور ثقافت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چینی طلبا کے لیے اردو زبان کے مضمون

نویسی کی پہلی انعام یافتہ رین ز ی ای (ابتسام)نے کہا چینی طلبا کے طور پر ہم اپنے آ ہنی بھائیوں کے ساتھ بہتر طریقے سے بات چیت کرنے کے لیے اردو سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے سلک روڈ سٹی الائنس کے زیر اہتمام چینی اردو مضمون نویسی مقابلہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے موضوع پر مسابقتی تنظیم کے سیکشن نے پاکستانی طلبا کو چینی زبان میں مضمون لکھنے کی دعوت دی ہے اور چینی طلبا کو اردو میں

مضمون لکھنے کی دعوت دی ۔ جولائی میں اس کے آغاز کے بعد سے ایونٹ کو دونوں ممالک کے نوجوانوں کی طرف سے سراہا گیاہے۔ تقریب میں پاکستانی اور چینی سفیر ، منزو یونیورسٹی آف چائنہ (MUC)کے پروفیسرز اور بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی کالج کے اردو اساتذہ کو بطور جج مدعو کیا گیا۔ سخت پیشہ ورانہ رویہ کے ساتھ ، انہوں نے روحانی مفہوم ، زبان کے اظہار ، منطقی ڈھانچے اور دیگر جہتوں کے حوالے سے بہترین
کاموں کا انتخاب کیا۔ پہلا انعام جیتنے والے پاکستانی مدمقابل ایاز محمد نے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے اپنے تجربے کے ساتھ تعلیم کے میدان میں پاکستان اور چین کے مابین تبادلے اور تعاون کے بارے میں بات چیت کی۔ اپنے چینی مضمون “چائنا پاکستان ایجوکیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن” میں انہوں نے کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی اور سی پیک کے تحت ترجیحی پالیسیوں کے نفاذ نے پاکستانی نوجوانوں میں چینی زبان کے کورسز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ابتسام نے اردو مضمون نویسی کا مقابلہ جیتا ۔ اپنے اردو مضمون میں ، انہوں نے 70 سالوں میں دونوں ممالک کے تعاون اور مشترکہ ترقی کا خاکہ پیش کیا۔ خاص طور پر پاکستان نے وینچوان زلزلے کے بعد چین کو بروقت امداد فراہم کی۔ دونوں ممالک نئے دور میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت انفراسٹرکچر کی تعمیر اور زراعت میں تعاون کو مستحکم کر رہے ہیں۔ وہ سمجھتی تھیں کہ اردو رابطے کے پل کے طور پر بہت اہم ہے ، اور وہ زبان کے فوائد کو استعمال کرتے ہوئے اس پیاری دوستی میں مزید شراکت کرنے کو تیار ہیں۔مضمون نویسی کا مقابلہ چوتھے سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز کے خصوصی انتظامات میں سے ایک ہے ، جس کی مشترکہ میزبانی سلک روڈ سٹی الائنس ، چائنہ فرینڈشپ فانڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ، بیجنگ بیلٹ اینڈ روڈ کوآپریٹو کمیونٹی ، چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل سٹڈیز ،چین کی رینمین یونیورسٹی ، چائنا نیشنلٹی کلچر فانڈیشن نے کی ۔ اس کی ایوارڈ تقریب 25 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔۔۔۔

close