کابل (پی این آئی) افغانستان کے طاقتور گروپ نے 15 اگست کو اقتدار پر قبضے کے بعد سے اب تک افغانستان بھر سے دو ہزار افراد کو گرفتار کیا ہے۔امارت اسلامی کے عربی ٹوئٹر ہینڈل پر گرفتار افراد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ امارت اسلامی کے ٹویٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر سے دو ہزار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے اکثر ایسے ہیں جو ڈکیتیوں اور لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں۔ ان ملزمان کو پل چرخی جیل میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں