نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں، چھ ماہ تک تنخواہ حکومت ادا کرے گی، نجی کمپنیوں کو پیشکش کر دی گئی

لندن (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث بیروزگاری کا مسئلہ سر اٹھائے کھڑا ہے ، ایسے میں برطانوی حکومت نے نجی کمپنیوں کو بڑی پیشکش کردی جس میں کہا گیا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں ، چھ ماہ تک تنخواہ حکومت ادا کرے گی ۔برطانیہ میں کک سٹارٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں اور بزرگوں کو ٹرینی شپ اور ٹی لیول کی تربیت دی جائے گی ، عوام مختلف مہاروں کے مطابق تربیت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ، اس کے بعد جو کمپنیاں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گی انہیں حکومت کی جانب سے 1500پاؤنڈز کی گرانٹ دی جائے گی ، اس کے ساتھ حکومت نئے ملازم کی تنخواہ اور قومی انشورنس کی رقم چھ ماہ تک دیتی رہے گی ۔ اس طرح یہ سکیم ملازمت دینے اور لینے والے ، دونوں کیلئے فائدہ مند ہے جس کا واحد مقصد ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہے ۔

close