عمرہ کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، سعودی حکومت نے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے 10 اگست سے بیرون ممالک کے زائرین کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ پاکستان سمیت دیگر 9 ممالک کے زائرین فی الحال براہ راست سعودی عرب نہیں جا سکیں گے ۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا کہ 10 اگست سے عمرہ سیزن کا آغاز کیا جا رہا ہے ، زائرین کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا جس میں اولین شرط ویکسی نیشن ہے ۔پاکستان سے براہ راست عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکیں گے ، پاکستان سے عمرہ زائرین کسی دوسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ بھارت ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، برازیل، ترکی، مصر، ساؤتھ افریقہ، لبنان، کے زائرین پر بدستور پابندی عائد رہے گی، تاہم پاکستان سے عمرہ زائرین کسی دوسرے ملک میں چودہ روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

close