بڑی خوشخبری، سعودی عرب نے عمرے کی اجازت کی تاریخ کا اعلان کر دیا

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب نے عمرے کی اجازت کی تاریخ کا علان کر دیا ہے۔ اس حوالے سےسعودی نائب وزیر حج نے کہا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔سعودی نائب وزیر حج نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں بھی دکانیں اور کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی ایوان صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو انتظار سے بچانے کے لیے دکانیں کھلی رکھیں۔۔۔۔۔

close