چوری کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان پولیس نے نجی قید خانے سے برآمد

گھوٹکی (پی این آئی) سندھ کے اہم شہر گھوٹکی میں پولیس کے نجی قید خانے کا انکشاف ہوا ہے جہاںچوری کے الزام میں پکڑے جانے والے 5 افراد کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے جانن واسو میں پولیس کے اس غیر سرکاری قید خانے میں مقامی پولیس نےگذشتہ دس روز سے پانچ افراد کو جو چوری کے الزام میں پکڑے گئے تھے زنجیروں میں جکڑ کررکھا ہوا ہے، ان شہریوں کے نام نصر اللّٰہ ملک ، حسن مہر ، منٹھار مشوری ، شاہنواز بھٹو ، راشد کورائی بتائے گئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی مقدمات میں ملوث لوگوں کو پولیس گرفتار کر کے اپنے غیر قانونی طور پر بنائے گئےنجی قید خانے میں رکھ کر دباؤڈالتی ہے اور پھر بھاری رشوت لیکر چھوڑا جاتا ہے، مبینہ ملزمان گزشتہ دس روز سے پولیس کے اس غیر قانونی نجی قید خانے میں بند ہیں جس کی اب تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

close