اسکول واپسی پر دوہفتوں میں طلبہ کے تین مرتبہ کورونا ٹیسٹ ہونگے، ماسک پہننا لازمی قرار

لندن(این این آئی)برطانوی وزیرتعلیم گیون ولیمسن نے کہا ہے کہ سیکنڈری طلبہ کے اسکول واپسی پر 2 ہفتوں میں 3 مرتبہ کورونا ٹیسٹ ہونگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں ڈاکٹر جینی ہیرس کے ہمراہ ڈاوننگ اسٹریٹ میں بریفنگ کے دوران انکا کہنا تھا کہ کیچ اپ پروجیکٹس کے لیے 300 ملین کے علاوہ

اضافی 400 ملین پانڈ فراہم ہونگے۔ تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لئے سمر اسکول شروع کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔گیون ولیمسن نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیٹا کے مطابق تمام ایئرز کے لئے 8 مارچ سے اسکول کھولنیکا فیصلہ کیا گیا۔ پریکٹیکل کورسز کرنے والے یونیورسٹی کے طلبہ کی بھی 8 مارچ سے واپسی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ موسم گرما میں طلبہ کو گریڈ کیسے دییجائیں گے اس کا اعلان کل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پرائمری طلبہ کے لئے ماسک پہننا عارضی اقدام ہوگا۔ جائزہ ایسٹر پر لیا جائیگا۔ گیون ولیمسن نے کہا کہ اسکول کے طلبہ کیلئے دن کا دورانیہ بڑھانے کا منصوبہ زیرغور نہیں۔ سیکنڈری اسکول کے طلبہ کو کلاسوں میں بھی ماسک پہننا ہوگا۔۔۔

close