امریکی قیادت کا یو ٹرن، مناسب وقت آنے تک افغانستان سے فوج نہیں نکالیں گے، نیٹو چیف

برسلز(این این آئی)مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مناسب وقت آنے سے قبل افغانستان سے فوج کا انخلا نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو چیف نے خبردار کیا کہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغانستان عالمی دہشت گرد

تنظیموں کا محفوظ ٹھکانہ بن سکتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہماری موجودگی مشروط ہے اور کوئی بھی اتحادی ضرورت سے زیادہ وہاں رہنا نہیں چاہتا۔ تاہم ہم مناسب وقت آنے تک افغانستان سے نہیں نکلیں گے۔نیٹو چیف کے بقول ہمیں اس توازن کو یقینی بنانا ہے کہ افغانستان میں ضرورت سے زیادہ عرصہ قیام بھی نہ کیا جائے اور وہاں سے بہت جلد انخلا بھی نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مئی میں مکمل اںخلا کی ڈیڈلائن پر عمل درآمد سے قبل طالبان کو امن معاہدے کے تحت مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنا اور انہیں کسی بھی قسم کی حمایت نہ دینا شامل ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیٹو چیف نے طالبان کی جانب سے دشمنی کے خاتمے کے ارادے پر شکوک و شبہات کا بھی اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات انتہائی نازک صورتِ حال اختیار کر گئے ہیں اور افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جن میں طالبان کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو لازما تشدد کا خاتمہ کرنا ہو گا اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کو منقطع کرنا ہو گا۔۔۔۔ اہم شخصیت کا انتقال، سعودی شاہی خاندان کے لیے دکھ کی

گھڑی، سعودیہ میں سوگ کا سماں ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئی ہیں ، جن کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز سعود کی بیٹی تھیں جب کہ شہزادہ بندر ، مشعل ، محمد ، نواف اور فیصل ان کے بھائی ہیں ، شہزادی کے انتقال پر سرکاری اور عوامی شخصیات کی جانب سے انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران شاہی خاندان کو کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ابھی پچھلی اموات کا صدمہ کم نہ ہو پایا تھا کہ ایک اور شہزادی انتقال فرما گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودیہ میں اس وقت سوگ کا سما ں ہے۔سعودی ایوان شاہی کے مطابق شاہی خاندان کی معروف شخصیت انتقال فرما گئی ہیں۔شاہی ایوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی شہزادے عبدالرحمان بن فیصل بن سعود کی والدہ گزشتہ روز شام کو انتقال فرما گئی ہیں۔ ان کی تدفین ریاض کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دْعا بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادی نورہ بنت فہد بن

محمد بن عبدالرحمٰن السعود انتقال کر گئی تھیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مرحومہ شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل ال سعود تھے جو کہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن السعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے سگے بھائی تھے۔ ان کی وفات سے2 روز قبل سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعودکا بھی انتقال ہوا تھا۔ 72 سال کی عمر میں وفات پانے والے شہزادہ ترکی کی نماز جنازہ گزشتہ روز اتوار کو ریاض میں ادا کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔

close