میلانیا ٹرمپ کو ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے کے بعد کتنی دولت ملےگی؟ اندازہ لگا لیا گیا

واشنگٹن (پی این آئی) مغربی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا ’سابق صدر‘ ہوتے ہی ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے علیحدگی کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔ یہ بحث تو گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ہی ہے لیکن اب یہ اندازے بھی قائم کرنے شروع کردیے گئے ہیں کہ اگر طلاق ہوئی تو میلانیا ٹرمپ کے حصے

میں کتنے پیسے آئیں گے۔ڈیلی مرر کے مطابق اگر ٹرمپ اور میلانیا میں علیحدگی ہوئی تو سابق خاتون اول کو 50 ملین ڈالر کے ساتھ 14 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ کی کسٹڈی بھی مل جائے گی۔ واضح رہے کہ آج ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ اپنی شادی کی 15 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔نیویارک میں طلاقیں کرانے والی مشہور وکیل جیکولین نیومین کا کہنا ہے کہ اگر وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے بعد طلاق میں تاخیر ہوتی ہے تو میلانیا مذاکرات کے ذریعے بہتر ڈیل کرسکتی ہیں۔لندن میں طلاقیں کرانے والی وکیل جینٹ جوہنسن کے مطابق دونوں کے درمیان طلاق کے معاہدے میں ٹرمپ کے افیئرز کے حوالے سے بھی شق شامل ہوسکتی ہے۔طلاقیں کرانے والے وکیلوں کے خیال میں علیحدگی کی صورت میں میلانیا کی پوزیشن زیادہ بہتر ہوگی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 2020 میں ڈھائی ارب ڈالر تھی جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا کے اثاثوں کی مالیت 50 ملین ڈالر ہے۔ نہ کھیلوں گا، نہ کھیلنے دوں گا، ٹرمپ نےپیٹریاٹ پارٹی کے نام سے نئی جماعت بنانے پر غور شروع کر دیا، کس جماعت کا ووٹ تقسیم ہو سکتا ہے؟ امریکی اخبار نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور کر رہے ہیں جس کا مجوزہ نام پیٹریاٹ پارٹی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں نے بتایاکہ کے مطابق حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے ساتھیوں سے اس بارے میں تفصیلی مشورے کیے ۔ مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی نئی سیاسی جماعت بننے سے ریپبلکن پارٹی کا ووٹ تقسیم ہو سکتا ہے۔ اس لیے قوی امکان ہے کہ ریپبلکن پارٹی ایسے کسی نقصان سے خود کو بچانے کے لیے ٹرمپ کی زبردست مخالفت پر اتر آئے۔

close