پاکستان میں ایک اور بین الاقوامی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر جاری، جدید ائیرپورٹ میں کون کونسی سہولیات میسر ہوں گی؟خوشخبری سنا دی گئی

گوادر (پی این آئی) ملک میں ایک اور بین الاقوامی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جلد عالمی معیار کے ایک اور بین الاقوامی ائیرپورٹ کا مالک بن جائے گا۔ گوادر میں سی پیک منصوبے کے تحت بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کی جا چکی۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کا تعمیراتی

کام زور و شور سے جاری ہے، تعمیراتی کام کی کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں ملک کے ایک اور عالمی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری گزشتہ سال اکتوبر میں دی گئی تھی، جس کے بعد باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز ہوا۔بتایا گیا کہ گوادر ائیرپورٹ کی لاگت میں 147 فیصد اضافہ ہوا ہے۔منصوبے پر کل 55 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کیلئے زیادہ تر فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ چین کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کیلئے 34 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 2007 میں ابتدائی طور پر گوادر ائیرپورٹ 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2015 میں منصوبے کو 22 ارب روپے کی لاگت سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔پھر گزشتہ برس تحریک انصاف کی حکومت نے 147 فیصد زائد لاگت سے ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ فنڈز کی منظوری کے بعد گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا، تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے۔ متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ منصوبے مختلف وجوہات کی بنا پر کئی برس سے مکمل نہیں ہو پایا۔تاہم پھر وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دلچسپی لے کر منصوبے کی تعمیر کا جلد آغاز کروانے کی بھرپور کوششیں کیں

اور بالآخر ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چین گوادر ائیرپورٹ کے منصوبے کی بلاجواز تاخیر پر سخت نالاں تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔بتایا گیا ہے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ پاکستان کا دوسرا ائیرپورٹ ہوگا جہاں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 بھی لینڈ کر سکے گا۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس وقت نیا اسلام آباد ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے۔

close