سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کتنی کمی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این آئی)مسلسل کئی روز سے اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے

کی قدر میں 514 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 708 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 1845 ڈالر ہوگئی ہے۔گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا تھا ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود سات فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شرح سود سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مستقبل میں شرح سود طے کرنے کا فریم ورک بھی طے کیا گیا ہے جس کے تحت اس میں اچانک اضافہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنر کے مطابق معیشت میں مزید بہتری ہونے تک موجودہ شرح سود برقرار رہے گی، آئی ایم ایف پروگرام میں پہلے جیسے پالیسی ریٹ ہونے کی تشویش تھی، پالیسی ریٹ کو مستقبل کی سمت دے کر ان کی تشفی کی گئی ہے، آج ہمارے حالات بہتر ہیں اس لیے مستقبل قریب میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا اس اعتماد کی اہم وجہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس شرح تبادلہ مارکیٹ بیس کیے جانے سے ہوا ہے، مارکیٹ بیس کرنے کی وجہ سے کورونا میں ہماری کرنسی دیگر ملکوں سے مستحکم رہی۔ شرح تبادلہ مارکیٹ کرنے سے ریزرو بڑھے ہیں۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی ریکوری کو سپورٹ کرنا ہوگا، بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے ، اشیائے خورونوش اور بجلی کی قیمتوں میں عارضی اضافہ ہوسکتا ہے، مہنگائی کی شرح سات سے نو فیصد برقرار رہنے کا امکان ہے، لیکن مستقبل میں اس میں کمی آئے گی۔رضا باقر کے مطابق پیداواری صلاحیت مکمل طور پر استعمال نہیں ہورہی ، معاشی ریکوری کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ معیشت پر کورونا کے اثرات ابھی تک باقی ہیں۔

close