سام سنگ کے وائس چیئرمین کو بدعنوانی کے الزام میں کتنے سال قید کی سزا ہو گئی؟

سیئول(شِنہوا) سام سنگ الیکٹرانکس کے وائس چیئرمین لی جائے- یونگ کو کمپنی کی انتظامی جانشینی سے متعلقہ بدعنوانی کے الزام میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔پیر کو سیول ہائی کورٹ نے جنوبی کوریا کے خاندان کے زیر انتظام سب سے بڑی کمپنی کے وارث لی کو رشوت ستانی سمیت بدعنوانی کے الزامات میں

ڈھائی سال قید کی سزا سنائی۔جیل کی معطل سزا کے ساتھ لی کو فروری 2018 میں تقریبا ایک سال قید کے بعد رہائی ملی تھی تاہم ملک کی سپریم کورٹ نے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ واپس ہائیکورٹ کو بھیج دیا تھا۔اسی طرح کے الزامات میں سام سنگ کے دو مزید سابقہ عہدیداروں کو ڈھائی سال قید کی سزا دی گئی ہے۔لی پر جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون – ہائی کو ان کی انتظامی جانشینی میں مدد کے بدلے میں کئی ملین امریکی ڈالر رشوت دینے کا الزام ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ لی نے کمپنی کا انتظامی اختیار حاصل کرنے کی غرض سے صدارتی اختیار استعمال کرنے کے بدلے سابق صدر پارک کو رشوت دی۔۔۔۔کس اسلامی ملک کے وزیراعظم کی جانب سے جمع کرایا گیا ، استعفی منظور کر لیا گیکویت سٹی (شِنہوا)کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم کی جانب سے جمع کرایا گیا حکومتی استعفی منظور کر لیا ہے۔کویت نیوز ایجنسی (کونا) نے پیر کے روز کہا ہے کہ امیری فرمان کے مطابق امیر نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ نئی حکومت کے قیام تک ہنگامی امور سرانجام دیتے رہیں،خلیجی ملک کو کابینہ میں بار بار ردوبدل کا سامنا ہے۔کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے 13 جنوری کو اپنی حکومت کا استعفی امیر کو پیش کیا تھا۔کویت نیوز ایجنسی(کونا)کے مطابق 12 جنوری کو وزیر اعظم سے

نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حماد جابر العلی الصباح اور وزرا نے ملاقات کی تھی۔ جس کے دوران شیخ حماد جابر العلی نے قومی اسمبلی اور حکومت کے مابین تعلقات کے بارے میں موجودہ پیشرفت کی روشنی اور قومی مفاد کی خاطر کابینہ کے تمام ممبران کا استعفی وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی قیادت میں کویتی حکومت 14 دسمبر 2020 کو تشکیل دی گئی تھی۔۔۔۔

close