سعودی عرب نے کورونا وائرس کو مکمل شکست دیدی، پوری مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد محض کتنی رہ گئی؟

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے کرونا وائرس کو تقریباً شکست دے دی، مملکت میں کرونا مریضوں کی تعداد انتہائی معمولی رہ گئی، کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے کم رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران ممالکت میں صرف 140 نئے کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ مملکت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی۔کچھ روز مملکت میں برطانیہ میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود ملک میں کرونا کیسز کم ترین سطح پر آچکے۔ مملکت میں اب تک 6 ہزار 295 افراد مہلک وبا کے باعث جاں بحق ہو چکے۔جبکہ 97 فیصد یعنی 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے۔ مملکت میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد عائد کرونا پابندیاں آہستہ آہستہ نرم کی جا رہی ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت رواں سال 31 مارچ سے کرونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی عرب میں 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جبکہ اسی روز سے مملکت کی تمام زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کو تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو چکا۔کچھ ماہ قبل سعودی حکومت نے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی اجازت دی تھی، جبکہ زمینی سرحدوں کو بھی جزوی طور پر کھول گیا تھا، تاہم ڈھائی بعد سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔ لوگوں آزادانہ طور پر سعودی عرب کا اور سعودی عرب سے دیگر ممالک کا سفر کر سکیں گے۔

close