ایران اور افغانستان کے درمیان ٹرین سے تجارت شروع، پہلی آزمائشی مال بردار ٹرین افغانستان پہنچ گئی

ہرات ، افغانستان (شِنہوا) ایران سے پہلی آزمائشی مال بردار ٹرین ایران کی سرحد سے متصل مغربی افغانستان کے صوبے ہرات پہنچ گئی ۔صوبائی حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ بدھ کے روز ہرات – خاف ریلوے منصوبے کے آپریشنل مراحل کی تکمیل کے بعد ایرانی شہر خاف سے 500 میٹرک ٹن سیمنٹ سے لدی

ٹرین ہرات کے ضلع گوریان پہنچیبیان میں مزید کہا گیا کہ پہلی بار تجرباتی بنیاد پر مال بردار ٹرین کے علاوہ ایک مسافر ٹرین بھی بدھ کے روز ایران سے متصل گوریان پہنچی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلوے لنک کے تیسرے مرحلے کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ 10 روز میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔اس منصوبے کے چوتھے اور آخری مرحلے کی تعمیر کے بعد ٹرینیں دارالحکومت کابل سے 640 کلومیٹر مغرب میں واقع صوبائی دارالحکومت ہرات کے نواح میں ایک صنعتی مرکز کے اسٹیشن تک پہنچیں گی ۔۔۔۔

close