کروناوائرس کی دوسری لہر،عظیم دوست ملک میں جزوی کرفیو کا اعلان کردیا گیا ریستوران، دکانیں، شاپنگ اور ہیر سلون وغیرہ صبح 10 سے رات 8 بجے تک ہی کھولے جا سکیں گے

انقرہ(آئی ا ین پی ) کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں جزوی کرفیو کا اعلان کردیا جس کے تحت نئی پابندیاں لاگو ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران ترکی میں بھی مہلک وائرس کے پھیلا میں اضافہ ریکارڈ

کیا گیا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ترک صدر نے یہ قدم اٹھایا۔ رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم تشویشناک صورت حال سے گزر رہے ہیں، وبائی کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک جزوی کرفیو کا نفاذ رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق ترکی میں صرف ویک اینڈ پر ہی کرفیو رہے گا جبکہ دیگر عام دنوں میں نئی پابندیوں کے تحت ریستوران، دکانیں، شاپنگ اور ہیر سلون وغیرہ صبح 10 سے رات 8 بجے تک ہی کھولے جا سکیں گے۔ جبکہ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جا ری رہے گی۔ ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابقہ کرفیو کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے، اب 20 سال اور اس سے کم عمر افراد کو بھی صبح 10 سے شام 4 کے دوران گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی، اس سے قبل یہ پابندی صرف 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر تھی، اس کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں بغیر تماشائیوں کے ہوں گی۔۔۔۔

close