امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج، ٹرمپ نے بڑی کامیابی کا دعوی کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی)امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج، ٹرمپ نے بڑی کامیابی کا دعوی کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں جیت کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ

امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو صدر بننے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔امریکا کی چند ریاستوں کے علاوہ دیگر سے نتائج مکمل ہوگئے ہیں، اب تک چودہ کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں ری پبلکن کی پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔اس وقت غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں جبکہ ڈیموکریٹ کے امیدوار اور امریکی صدر ٹرمپ 214 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیواڈا سے اگر ری پبلکن کومزید 6 الیکٹورل ووٹ مل گئے تو جوبائیڈن کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

close