عمرہ زائرین کی سہولتوں کے لیے شاہ سلمان کا خصوصی حکم جاری، کیا کیا سہولت ملے گی؟

ریاض(پی این آئی)عمرہ زائرین کی سہولتوں کے لیے شاہ سلمان کا خصوصی حکم جاری، کیا کیا سہولت ملے گی؟، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں عمرہ زائرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز

کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک کے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے زور دیا کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔رپورٹ کے مطابق آن لائن اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گی.شاہ سلمان نے امیر کویت کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب کے بارے میں کابینہ کو بتایا۔ اس دوران ٹی 20 کے تحت منعقد ہونے والے کانفرنس کو بھی سراہا گیا۔ کابینہ نے امکان ظاہر کیا کہ ٹی 20 اجلاس سے جی 20 ممالک کرونا کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ہم آہنگ کوششیں جاری رکھیں گے۔آن لائن کابینہ اجلاس میں اراکین نے بی 20 کانفرنس کا بھی جائزہ لیا جس میں جی 20 ممالک نے معیشت اور تجارت سمیت عالمی اقتصادی حالت میں بہتر کے متعدد پہلوؤں پر غور کیا ہے۔دوران اجلاس عمرہ زائرین اور کرونا صورت حال پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اراکین نے اتفاق کیا کہ سعودی عرب آنے والے تمام زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

close