ریال کے نوٹ پر سعودی عرب نے کشمیر کو آزاد ریاست دکھادیا، بھارت کا شدید احتجاج

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی جانب سے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر خصوصی طور پر جاری ریال میں کشمیر کو علیحدہ (آزاد)ریاست کے طور پر دکھانے پر بھارت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی خطے بھارت کے لازمی حصے ہیں،سرکاری اور قانونی

نوٹ پر بھارت کی بیرونی علاقائی حدود سے متعلق سراسر غلطی کی نشاندہی کر دی ہے۔سعودی عرب، نومبر میں جی 20کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے فرائض ادا کرے گا اور اسی مناسبت سے اس نے 20 ریال کا خصوصی کرنسی نوٹ جاری کیا ہے۔بھارت بھی جی 20 ممالک کا رکن ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 20 ریال کے خصوصی نوٹ پر کشمیر کو علیحدہ ریاست کے طور پر پیش کرنے پر بھارتی وزارت خارجہ نے ریاض سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی حکام سے اس معاملے پر اصلاحی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری وستاوا نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے سرکاری اور قانونی نوٹ پر بھارت کی بیرونی علاقائی حدود سے متعلق سراسر غلطی کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کروں گا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی خطے بھارت کے لازمی حصے ہیں۔دوسری جانب سعودی حکام نے تاحال اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔توقع ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر میں منعقد ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

close