ترک صدر طیب ارگان پھر بازی لے گئے، ترک اسمبلی نے فرانسیسی صدر میکرون کو ملعون قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی

انقرہ(پی این آئی)ترک اسمبلی نے فرانسیسی صدر میکرون کو ملعون قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی،ترکی کی قومی اسمبلی نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا قرارداد منظور کر لیا ہے۔ترکی کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرارداد کی منظوری قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی

نے دی ہے۔فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا قرارداد اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے منظور کیا گیا ہے۔ترکی کے ذرائع ابلاغ کےمطابق قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کیے جانے والے قرارداد میں اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے رویوں کے حوالے سے عقل سے کام لے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق منظور کیے جانے والے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے صدر کے اسلام ، پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور گستاخانہ بیانات پر پوری شدت سے لعنت بھیجتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close