ٹرمپ کے لیے زہر بھیجنے کا الزام، کون خاتون کہاں سے گرفتار کر لی گئی؟

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر ایک زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو کینیڈیائی سرحد پر گرفتار کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرحدی حکام نے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ کینیڈا سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر ریسین نامی

زہرسے آلودہ ایک خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وہائٹ ہاوس بھیجا تھا۔امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ خاتون کینیڈا سے نیویارک کے راستے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھیں کہ امریکی کسٹمز اورسرحدی تحفظ فورس کے افسران نے انہیں حراست میں لے لیا۔قانون نافذ کرنے والے افسران نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ خاتون پر امریکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔کینیڈیائی پولیس کے مطابق انہیں امریکی ایف بی آئی نے مشتبہ خط کے حوالے سے مدد کی درخواست کی ہے اور وہ اس معاملے پر ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔۔۔۔

close