کورونا فنڈز میں مبینہ کرپشن کا الزام، سپریم کورٹ نے گورنر کو معطل کر دیا، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں

ریوڈی جنیمرو (پی این آئی)کورونا فنڈز میں مبینہ کرپشن کا الزام، سپریم کورٹ نے گورنر کو معطل کر دیا، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں، برازیل کی سپریم کورٹ آف جسٹس (ایس ٹی جے) نے مبینہ بدعنوانی کی اطلاعات کے بعد ریوڈی جنیرو کے گورنر ولسن وٹزیل کو عہدے سے معطل کر دیا ہے۔ ایس ٹی جے کے

اعلان کے مطابق وٹزیل اور آٹھ افراد پر بدعنوانی سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دیگر افراد میں وٹزیل کی اہلیہ‘ سیلینا وٹزیل اور سابقہ صدارتی امیدوار اور سوشل کرسچن پارٹی (پی ایس سی) کی موجودہ قومی صدر پاسٹر ایوارالڈو پر یرا شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق وٹزیل اور آٹھ دیگر ملزموں نے کوویڈ 19 کی وبا کے خلاف مختص فنڈز کو غبن کرنے کے لئے مبینہ منصوبہ تشکیل دیا تھا۔ مئی میں‘ وٹزیل اور اس کی اہلیہ سے پولیس نے فیلڈ ہسپتالوں کی تعمیر کے جعلی معاہدوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک سابق وفاقی نائب اور وٹزیل کے قریبی تاجرکو گرفتار کیاگیا تھا۔

close