منافع خوروں نے محرم کو بھی نہ بخشا، نیاز تیار کرنے کے سامان کے 29 آئٹم کتنے مہنگے ہو گئے؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی )منافع خوروں نے محرم کو بھی نہ بخشا، نیاز تیار کرنے کے سامان کے 29 آئٹم کتنے مہنگے ہو گئے؟ جانیئے، محرم الحرام میں نیاز تیار کرنےکے لئے استعمال ہونے والی زیادہ تر اشیا خورونوش ہفتے کے دوران مزید مہنگی ہو گئیں۔ کھانے پینے کی 32 بنیادی اشیا میں سے 29 کی قیمت گزشتہ سال کے

مقابلے 87 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، پیاز،چاول، دال مسور، دال چنا، دال ماش، دال مونگ، کوکنگ آئل، بیف، آلو اور گڑ کی قیمت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا .ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح 8.4 فیصد رہی، تاہم کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریبوں کو مہنگائی کا زیادہ بوجھ اٹھانا پرا ۔ان کے لیے قیمتوں میں اضافے کی شرح 11.6 فیصد تک پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 40 گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگی فروخت ہوئیں .گزشتہ سال کے مقابلے میں سرخ مرچ کی قیمت 87 فیصد، آلو کی 71 فیصد، اور دال مونگ کی 33 فیصد زیادہ ہو چکی ہےجبکہ دال ماش 32 فیصد، دال مسور اور چینی 25 فیصد، ٹماٹر 23 فیصد،گھی اور آٹا گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی صرف تین اشیا چکن، پیاز اور لہسن کی قیمت رواں ہفتے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی۔

close