کراچی کے کن کن علاقوں سے پانی نکال دیا گیا؟ آئی ایس پی آر نے فہرست جاری کر دی، کہاں کہاں کام جاری ہے؟ جانیئے

راولپنڈی(پی این آئی):کراچی کے کن کن علاقوں سے پانی نکال دیا گیا؟ آئی ایس پی آر نے فہرست جاری کر دی، کہاں کہاں کام جاری ہے؟ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور پاک بحریہ کی کراچی

کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی انجینئرز نے کے پی ٹی،سوک سینٹر انڈر پاس کو کلیئرکر دیا،محسن بھوپالی،گولیمار انڈر پاس کو کلیئر کر دیا گیا،گزری انڈر پاس پر کام جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا کام کیا جا رہا ہے،آرمی موبائل وہیکل مختلف مقامات پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا بارشوں کا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لے کر زیریں سندھ پر اثر انداز ہوگیا ہے جس کے تحت آج شام کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ زیریں سندھ میں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے اور مون سون کے ساتویں اسپیل کے آج شام کراچی میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

close