پیٹرول قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سنا دی گئی

دُبئی(پی این آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں اس وقت ایک نحوست کا راج ہے۔ ایک طرف لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری طرف کاروبار ٹھپ ہونے سے کروڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔امارات میں میں بھی کورونا کی وجہ سے لوگوں کو بہت سی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے وقت میں

اماراتی حکومت نے تارکین کو مقامی افراد کو ایک اطمینان بخش خبر سُنا دی ہے۔اماراتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ستمبر2020ء کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ستمبر کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہ اگست کی سطح پر ہی برقرار رکھیں جائیں گی۔ اس طرح اگست کے مہینے میں بھی سپر 98 پیٹرول 1.91درہم فی لیٹر پر فروخت ہو گا، جبکہ سپیشل 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.80 درہم ہو گی۔جبکہ ای پلس پٹرول 1.72 درہم فی لیٹر میں ہی دستیاب ہو گا۔ڈیزل کی قیمتیں بھی ماہ اگست والی ہی ہوں گی یعنی ڈیزل 2.06 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ روا ں سال اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا تھا، اس کے بعد مئی، جون ، جولائی، اگست اور اب ستمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پردُبئی میں مقیم ایک پاکستانی محمد فیاض کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث لاکھوں تارکین بے روزگار ہو چکے ہیں، یا پھر ان کی تنخواہوں میں کمی کی جا چکی ہے۔اطمینان کی بات یہ ہے کہ اماراتی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بار بھی کوئی اضافہ نہیں کیا۔ مگر موجودہ معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے تارکین وطن کو ریلیف دینا بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تاکہ لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں رقم بچانے کا موقع مل سکے۔

close