یورپ کی بھرپور مخالفت کے باوجود ترکی نے تاریخ کا سب سے بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا، کتنا فائدہ ہو گا؟ ترک صدر نے خوشخبری سنا دی

انقرہ (پی این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے سب سے بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں، جمعہ کو ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ گہرے سمندرمیں گیس تلاش کرنے کے دوران 320 ارب مکعب میٹر گیس دریافت ہوئی جو تاریخ کے سب سے بڑے

ذخائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے ان ذخائر سے ترک صارفین کو 2023 میں گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔ گیس تلاش کرنے والی ترک کمپنیوں کے بحری جہازوں نے گزشتہ ماہ سمندر میں گیس تلاش کرنے کا کام شروع کیا تھا ۔

close